میرا نام سنیل گواسکر اور ویرات سے اوپر ہے، فواد عالم

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں میرا نام ایک ریکارڈ میں سنیل گواسکر، چتیشور پجارا اور ویرات کوہلی سے اوپر ہے۔پوڈ کاسٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے شرکت کی اور اپنے کیریئر کے اتار چڑھا سے متعلق اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کے بیٹرز میں میرے تھوڑے بہت ریکارڈز ہیں۔فواد عالم نے کہا کہ ایک ریکارڈ مجھے اچھی طرح یاد ہے جو سنچریوں کا ہے جس میں پچاس کیے بغیر جن کھلاڑیوں نے سنچری بنائی ہے اس میں میرا نام دوسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں