میرا نے ریشم کے سعود کی ہیروئن بننے پر اعتراض کیا

لاہور (شوبز نیوز) ماضی کی مقبول اداکارہ و فلم ساز سنگیتا نے بتایا کہ ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران میرا نے ریشم کے سعود کی ہیروئن بننے پر اعتراض کیا، جس کی وجہ سے شوٹنگ میں تاخیر ہوئی۔سنگیتا نے حال ہی میں ایک مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور فلمی زندگی کے کئی دلچسپ حقائق عوام کے سامنے بیان کیے۔انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ فلم کی ہدایت کاری کر رہی تھیں، جس میں انہوں نے سعود اور ریشم کو کاسٹ کیا تھا، شوٹنگ کے دوران سعود مقررہ وقت پر پہنچے نہیں، جس پر انہوں نے شوٹنگ روک کر خود سعود کے گھر جانے کا فیصلہ کیا۔ان کے مطابق وہاں پہنچ کر انہوں نے سعود سے اس تاخیر کی وجہ پوچھی، تو سعود نے اشاروں سے ان کی توجہ میلے کپڑوں کے ڈھیڑ کی طرف لگائی، جس کے نیچے میرا چھپی ہوئی تھی۔سنگیتا نے بتایا کہ میرا دراصل سعود کو روک رہی تھی اور نہیں چاہتی تھی کہ ریشم ہیروئن کے طور پر سعود کے ساتھ کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں