میرب علی نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔اداکارہ میرب علی نے حال ہی میں علی سفینہ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میرب علی نے بتایا کہ میری شادی جلد ہو گی، میں نے اپنے منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ مل کر مہمانوں کی فہرست بھی تیار کر لی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر نے بھی چند ہفتے قبل ہی رواں برس شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔عاصم اظہر اور میرب علی نے مارچ 2022 میں منگنی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں