میرب علی نے لاء کالج سے گریجویشن مکمل کرلی

لاہور(شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی نے لا کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔معروف اداکارہ میرب علی کی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے موقع پر ان کے دوستوں کی جانب سے ایک خصوصی گریجویشن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں میرب علی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، گریجویشن پارٹی کے کیک پر وکیل صاحبہ کے الفاظ نمایاں تھے جبکہ بیک ڈراپ پر چمکتے ہوئے غباروں سے کیس کلوزڈ تحریر کیا گیا تھا جو ایک قانون کی گریجویٹ کے لیے خاص طور پر موزوں تھا۔سرد موسم کی اس شام میں منعقد ہونے والی تقریب میں فیری لائٹس، تازہ پھولوں، دلکش سجاوٹ اور گرمجوش ماحول نے محفل کو یادگار بنا دیا، یہ ایک سادہ مگر پرخلوص تقریب تھی جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں