میرب علی کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار و گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ان کی سابقہ منگیتر کی انٹری پر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔سوشل میڈیا پر ان کے کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو گلوکار بھی خاموش نہ رہ سکے اور وائرل ویڈیو کی حقیقت بتا دی۔ان دنوں عاصم اظہر ملک بھر کے مختلف شہروں میں منعقدہ کنسرٹس میں مصروف ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔مذکورہ وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر کو دوستی ایسا ناتا پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شائقین میں ان کی سابقہ منگیتر و اداکارہ میرب علی بھی موجود کنسرٹ سے لطف اندوز ہو رہی تھیں۔وائرل ویڈیو سے متعلق مختلف سوشل میڈیا پیجز نے دعوی کیا کہ یہ حالیہ ویڈیو ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ ہانیہ کے بعد میرب اور عاصم اظہر کا پیچ اپ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں