2

میری بیٹیاں ہی میری دنیا ہیں’ شہود علوی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی کا کہنا ہے کہ کبھی بیٹے کی خواہش نہیں کی بیٹیاں میری دنیا ہیں۔اداکار شہود علوی نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹوں اور بیٹیوں کی محبت اور رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میرا بیٹا نہیں میں نے کبھی بیٹے کی خواہش بھی نہیں کی کیونکہ میری بیٹیاں میری دنیا ہیں۔شہود علوی نے کہا کہ بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہی والدین سے محبت کرتے ہیں، مگر اظہار کا انداز مختلف ہوتا ہے، بیٹیاں اپنی محبت کا اظہار زیادہ کرتی ہیں جبکہ بیٹے کچھ فاصلہ رکھتے ہیں، بیٹے گھر کی ذمہ داریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ والدین سے کچھ دور ہوجاتے ہیں جبکہ بیٹیاں زیادہ قریب رہتی ہیں۔اداکار نے کہا کہ ہر شخص اتنا ذہین نہیں ہوتا کہ وہ آپ کے کردار یا آپ کی زندگی کے حالات کو سمجھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں