31

میری حکومت ختم کرکے پاکستان کی ترقی کو روکا گیا

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میری حکومت کو بار بار ختم کر کے ترقی کے سفر کو روکا گیا ، ہم نے ایٹمی دھماکے کئے اور اس وقت امریکی صدر کلنٹن کی پیشکش ٹھکرا دی،اگر1990کی ترقی کا تسلسل چلتا رہتا تو آپ سب پاکستان میں خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے،حرمین شریف سے ہماری دلی وابستگی ہے،ہمارے کارکن ہی ہمارا سرمایہ ہیں، جلد پاکستان جاونگا۔سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے نمائیندہ وفد نے پارٹی صدر سعید احمد شیخ ،چیئرمین،سیکرٹری جنرل،سینئر صدور ،ونگز کے صدور اور سرپرستوں کی قیادت میں قائد مسلم لیگ (ن)سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے جدہ پیلس میں ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں