میری زندگی ہے تو ڈرامہ پر ناظرین کی شدید تنقید

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ شائقین اس وقت بحث میں مصروف ہیں کہ اسکرین پر دکھایا جانے والا صحت مند محبت کا تصور آخر کیسا ہونا چاہیے۔ ایسے میں ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔سیریل میں مرکزی کردار بلال عباس اور ہانیہ عامر ادا کر رہے ہیں کہانی ایک بااصول میڈیکل اسٹوڈنٹ آئرا کے گرد گھومتی ہے، جس کی زندگی میں ایک امیر اور بااثر نوجوان کامیار داخل ہوتا ہے۔ کامیار محبت کو اختیار اور ضد کے امتزاج کے طور پر دیکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں