میرے اور کوہلی کے درمیان ہمیشہ سے ایک لائن رہی۔ مہندرسنگھ

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق لیجنڈری کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے درمیان ہمیشہ سے ایک لائن رہی ہے۔اپنی بہترین قائدانہ صلاحیت کی بنا پر بلیو شرٹس کو تینوں آئی سی سی ایونٹس جتوانے والے دھونی نے کہا کہ ویرات کوہلی شروع سے ہی ایسا شخص تھا جو اپنا حصہ ڈالنا چاہتا تھا وہ 40 یا 60 رنزسے کبھی خوش نہیں ہوا وہ 100 رنز بنانا چاہتا تھا اور آخر تک ناٹ آٹ رہنا چاہتا تھا۔انھوں نے کہا کہ اس میں وہ بھوک شروع سے ہی موجود تھی اس نے اپنی بلے بازی کو بہتر کیا اور کارکردگی دکھانے کی اس کی خواہش ابھی بھی موجود ہے، اس نے ہمیشہ اپنی فٹنس کی سطح کو بلند کیا۔مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت ساری بات چیت ہوتی تو اور ہم کھل کر اپنا نقط نظر پیش کرتے تھے، شروع میں یہ ایک کپتان اور ایک نئے آنے والے پلیئر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی طرح تھا۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ آپ میں زیادہ بات چی ہوت تو آپ پھر دوست بن جاتے ہیں لیکن میں اب بھی محسوس کرتا ہوں کہ میرے اور کوہلی کے درمیان سینئر اور ایک جونیئر لائن ہے، حالانکہ اب بھی ہماری دوستی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں