میرے ماں باپ نے مجھ پر بہت پیسہ خرچ کیا

ممبئی (شوبز نیوز) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا خود سے متعلق اہم اعتراف سامنے آگیا۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اعتراف کیا کہ وہ 27 سال کی عمر میں پیسے نہ کمانے پر خود کو مجرم اور بیکار محسوس کرتی ہیں۔ایرا خان کا کہنا تھا کہ میں 27 سال کی ہوں، میرے ماں باپ نے مجھ پر بہت پیسہ خرچ کیا لیکن میں دنیا میں بیکار انسان ہوں جو کچھ نہیں کر تی۔دوران گفتگو عامر خان نے بیٹی کی بات پر واضح کیا کہ ‘ ایرا یہ کہنا چاہتی ہیں کہ یہ پیسہ نہیں کماتی اور نہ ہی کوئی قابل کام کر رہی ہیں حالانکہ اس سے پہلے کہ ایرا نے دماغی مسائل کا شکار افراد کی مدد کرنے کیلئے اگاتسو فاو?نڈیشن شروع کی تھی۔عامر خان نے کہا کہ ‘ میرے لیے کبھی یہ مسئلہ نہیں رہا کہ ایرا کیوں نہیں کماتی اس کے برعکس میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ ایرا نے خود کو دوسروں کی مدد کے لیے وقف کیا’۔عامر خان کا کہنا تھا کہ’ آپ پیسہ کماتے ہیں یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں