”میرے پاس تم ہو” میں مہوش ولن تھی’ عدنان صدیقی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ میرے پاس تم ہو میں مہوش ولن تھی میں نہیں۔عدنان صدیقی کئی دہائیوں سے طویل کیریئر میں بہت سے کردار کیے لیکن شہوار کا کردار نبھا کر وہ مزید لائم لائٹ میں آگئے ہیں۔میرے پاس تم ہو کے لیے لوگ اب بھی اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ کون صحیح تھا اور اصل میں یہ سارا معاملہ کس نے شروع کیا اور خود اداکار کا اس بارے میں کچھ کہنا ہے۔گزشتہ روز عدنان صدیقی نے پروگرام شانِ سحور میں شرکت کی اور کہا کہ میرے مطابق شہوار ہر گز ولن نہیں تھا وہ ہمیشہ سچا تھا، اس نے پہلے دن سے اپنی دلچسپی نہیں چھپائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں