10

میر شاہنواز بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کے با صلاحیت فرزند تھے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 114 چوہدری شکور گجر نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے چھوٹے بیٹے شہید میر شاہنواز بھٹو کی ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا شہید میر شاہنواز بھٹو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا وہ تابناک ستارہ تھے جنہوں نے ظلم و جبر کی سیاہ راتوں میں اپنے لہو سے آزادی اور جمہوریت کی شمع فروزاں رکھی۔21نومبر 1908 کو پیدا ہونے والے شاہنواز بھٹو، قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے وہ با صلاحیت فرزند تھے جنہوں نے اپنے والد کی سیاسی میراث کو نہایت جرات، جذبے اور نظریاتی استقامت کے ساتھ آگے بڑھایا۔ ان کی شخصیت میں قیادت عوام دوستی اور انقلابی فکر کا وہ حسین امتزاج تھا جس نے انہیں کم عمری ہی میں جمہوریت کا ایک توانا اور روشن استعارہ بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں