2

میزبان و گلوکارہ عکاشہ مشکلات بیان کرتے آبدیدہ ہو گئیں

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی میزبان و گلوکارہ عکاشہ گل اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔حال ہی میں عکاشہ گل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنی زندگی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے بتایا کہ میں نے غربت دیکھی ہے، ہم ایک بہت چھوٹے سے کچے گھر میں رہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں