میلہ بابا شاہ حسین کے موقع پر کبڈی میچ کا انعقاد

کمالیہ(نامہ نگار)میلہ بابا شاہ حسین شاہ بہرام 735گ ب میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیاجس میں امیدواربرائے صوبائی اسمبلی چوہد ری شاہداقبال گجر کے چھوٹے بھائی وائس چیئرمین پنجاب نیشنل پیس کونسل پاکستان حافظ تنویر ناصر گجرنے خصوصی شرکت کی۔ کرمانی کبڈی کلب 738اور 722کبڈی کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ھوا جس میں کرمانی کبڈی کلب738 نے فتح حاصل کی اس موقع پر میلہ مالکان حاجی عبدالسلام امریکہ ، رانا شبیر حسین، رانا حبیب، چوہدری رفیع جٹ، قاری محمد شریف، قاری مقصود، حاجی مشکور ایڈووکیٹ، رانا اکمل،مہر نواز آرائیں، سردار واصف بلوچ،سردار لیاقت سمیت اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں