8

میلے میں جھولا ٹوٹنے سے14بچے زخمی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا میں لگنے والے ایک مقامی میلے کے دوران خوشی کا لمحہ اچانک خوفناک حادثے میں بدل گیا، جب ایک بڑا جھولا ٹوٹ کر زمین پر آگرا، واقعے میں سرکاری اسکول کے14 طلبا زخمی ہوگئے، جن میں13 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ضلع کلکٹر نیہا مینا کے مطابق یہ حادثہ پیر کو جھابوا میں منعقد ہونے والے ”مہاراج نو میلو” کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ میلے میں نصب کیا گیا ”ڈریگن سوئنگ” جھولا دورانِ آپریشن اچانک ٹوٹ گیا اور نیچے آ گرا۔ جھولے پر سوار تمام بچے گورنمنٹ اسکول آف ایکسیلینس کے طالب علم تھے۔حادثے کے فوراً بعد زخمی بچوں کو جھابوا ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹر نے اسپتال میں بچوں سے ملاقات کے بعد بتایا کہ دو طالبات نے شدید نوعیت کی چوٹوں کی شکایت کی ہے اور ان کی حالت پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں