مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ہارون زاہد کی شاندار شروعات

لاہور (سپورٹس نیوز) ڈی ایچ اے لاہور پنجاب جونیئرز/سینیئرز ٹینس چیمپئن شپ 2025 کا آغاز پرجوش انداز میں ہوا، جہاں مینز سنگلز کے پہلے رانڈ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دفاعی کلب لاہور کے کورٹ پر منعقدہ مقابلوں میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے۔ٹاپ سیڈ ہارون زاہد نے احسن رزازق کو یکطرفہ مقابلے میں 0-6 سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی۔ موہید صدن نے ارحم خان کو 1-6 سے ہرایا، جب کہ شرحان سلیم نے حسن کامران کو 3-6 سے شکست دے کر اگلے رانڈ میں جگہ بنائی۔طلحہ سلیم اور ایم ایان خان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جو سلیم نے 4-6 سے جیت لیا۔ اسد فاروق نے بھی 4-6 سے حیدر احمد کو مات دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں