مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان۔ پاکستان اور بھارت گروپ ڈی میں شامل

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے بیلجیئم اور ہالینڈ میں ہونے والے مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کو مشکل ترین ‘پول ڈی’ میں ڈراز کے شفاف طریقہ کار کے بعد رکھا گیا ہے جہاں اسے روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور ویلز جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرے پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کے لیے ڈراز مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پاکستان کے گروپ پول ڈی بھارت اور یورپی قوت انگلینڈ کی موجودگی نے اسے ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ گروپ بنا دیا ہے۔ شائقینِ ہاکی خاص طور پر پاک بھارت ٹاکرے کے منتظر ہیں جو عالمی سطح پر ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں