مینوئل انکم ٹیکس فائلرز کیلئے خصوصی سہولت

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے لیے مینوئل انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کردیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت خصوصی سہولتوں کا اعلان کیا ہے، ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل ٹیکس دہندگان کو ضروری معاونت فراہم کریں گے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق مینوئل ٹیکس دہندگان رجسٹریشن، آن لائن ریٹرن فائلنگ میں معاونت کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔حکام نے بتایا کہ کسی مینوئل ٹیکس دہندہ کو قانونی مدد کی ضرورت ہو تو فیلڈ فاتر مفت سہولت فراہم کریں گے۔ اسکے علاوہ ایف بی آر نے مینوئل ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع بھی کردی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مکمل ڈیجیٹلائزڈ، شفاف، موثر ٹیکس سسٹم کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں