مینٹور اور مینجر’ سرفراز احمد کی بہترین کارکردگی سامنے آ گئی

کراچی(سپورٹس نیوز) پہلے بطور کھلاڑی اور اب بطور مینٹور اور مینجر، سرفراز احمد کی بہترین کارکردگی سامنے آگئی۔بھارت کے خلاف کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں سرفراز احمد کا شاندار ریکارڈ رہا، سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی، 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہرایا تھا۔بطور مینٹور اور منیجر پاکستان انڈر 19 ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 فائنل میں بھارت کو دھول چٹائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں