2

مین ہولز کے ڈھکن نہ لگانے پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے منیجر کیخلاف مقدمہ درج

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ ڈنفیس ویو ہائوسنگ سوسائٹی میں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگانے پر منیجر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کمیٹی ناصر علی نے تھانہ سٹی پولیس میں استغاثہ دائر کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب گورائیہ کی ہدایت پر ڈنفیس ویو ہائوسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا تو متعدد مقامات پر مین ہولز کور نہ کئے گئے تھے دفتر ہذا کی جانب سے ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو ڈھکن فراہم کئے گئے مگر اسکے باوجود منیجر نے مین ہولز کور نہ کئے اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا جس پر پولیس تھانہ سٹی نے ڈنفیس ویو ہائوسنگ سوسائٹی کے منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب گورائیہ کا کہنا ہے کہ کھلے مین ہولز و ڈرنیرز انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں جڑانوالہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں مین ہولز بند نہ کرنے کی صورت میں نجی ہائوسنگ سوسائٹیز انتظامیہ کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ مذکور کا مزید کہنا ہے کہ پرائیویٹ رہائشی کالونیوں کی حدود میں اگر کسی بھی جگہ پر مین ہول خالی پاپا گیا تو مالکان کیساتھ ساتھ منتظمین پر مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں