1

مین ہول مسنگ،سیوریج اوورفلو ہونے پر آپریشنز سٹاف کو آخری وارننگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مین ہول مسنگ اور سیوریج اوورفلو ہونے پر آپریشنز سٹاف کو لاسٹ وارننگ جاری کردی اور واضح کیا کہ ڈائریکٹر سے لیکر سیور مین تک کے علاقوں کو نوٹیفائی کیا جائے اور وہ روزانہ اپنے متعلقہ علاقوں کا وزٹ کریں اور رپورٹ جمع کروائیں۔ آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور سٹاف کیساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سکول، کالج، مسجد، چرچ اور کمرشل مارکیٹوں کے سامنے کہیں پانی نظر نہیں آنا چاہئے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ تمام آپریشنز ا فسران اور سٹاف کو ان کے علاقے تقسیم کئے جائیں اور وہ روزانہ کی بنیاد پر ان علاقوں کا وزٹ کریں اور جہاں پر اگر کسی مین ہول کا کور مسنگ ہوتو اسے کور اور یا کوئی سیوریج اوور فلو ہو تو شکایت ہونے سے پہلے اسے حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا ہیلپ لائن 1334 پر درج کروائی گئی کوئی بھی کمپلینٹ ری اوپن نہیں ہونی چاہئے اور جس سب انجینئر نے کمپلینٹ کے حل بارے فرضی رپورٹ کی اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ آپریشنز افسران اور سٹاف کیلئے یہ آخری وارننگ ہو گی اور اب جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو نوکریوں سے برخاست کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈی ایم ڈی او اینڈ ایم عثمان ضیا کو تمام آپریشنز افسران اور سٹاف کے علاقے نوٹیفائی کرکے اس کا ڈیوٹی روسٹر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں