3

مین ہول کو رز چوروں کو پکڑنے کیلئے سیف سٹی کیمروں سے مدد حاصل کی جائے

سرگودہا(بیورو چیف)کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس، مختلف شعبوں کی ایک ہفتے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ۔کمشنر سرگود ھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کی ایک ہفتے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا نے بتایا کہ شہر بھر میں کھلے مین ہول کور کرنے کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ صرف دو دن میں 270 سے زائد مین ہول کور کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افسران اور عملے کی بھی منسوخ کر دی گئی تھی تاکہ کام کی رفتار برقرار رکھی جا سکے۔خصوصی ٹیمیں کمرشل، رہائشی علاقوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف سروے کر رہی ہیں، جہاں کہیں بھی کھلا مین ہول نظر آتا ہے، فوری طور پر کور کیا جا رہا ہے۔ آگاہی کے لیے سوشل میڈیا و دیگر ذرائع ابلاغ کو استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔ شہریوں س بھی ہے اپیل ہے کہ کھلا مین ہول نظر آئے تو فوری طور پر واسا کو اطلاع دیں تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے 14 ارب روپے کے سرگودھا سیوریج پیکج کے افتتاح اور ابتدائی کام سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ مین ہول کورز کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس مقصد کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد حاصل کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں