میونسپل ڈگری کالج کے باہر اوور ہیڈ برج پر آہنی گرل پر نصب LCDاتروائی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے کے ٹھیکیدار کی جانب سے جڑانوالہ روڈ پر میونسپل ڈگری کالج کے باہر اوورسپیڈ برج پر تشہیری مہم کیلئے لگائی جانے والی بڑی ایل سی ڈی سپریم کورٹ کے احکامات پر کھلی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پبلک پراپرٹی پر ہورڈنگ بورڈ’ بل بورڈ لگانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جبکہ پی ایچ اے کے ٹھیکیدار نے مالی مفاد کی خاطر پبلک مقام جڑانوالہ روڈ پر واقع میونسپل ڈگری کالج کے باہر اوورسپیڈ برج کی گرل پر بڑے سائز والی ایل سی ڈی لگوا دی جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ شہری حلقوں نے کمشنر فیصل آباد محترمہ مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل ڈگری کالج کے باہر اوورہیڈ برج کی آہنی گرل پر لگائی جانے والی ایل سی ڈی کو فی الفور اتروایا جائے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پی ایچ اے کے ٹھیکیدار اور دیگر کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں