21

میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے مزید 6ملازمین کیلئے ٹائم سکیل پروموشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے مزید 6 ملازمین کوٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید نے مختلف شعبوں کے ملازمین میں پروموشن آرڈرز تقسیم کئے۔ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی نے بیلدار،نائب قاصد،فائر مین،لوڈر اورسینٹری ورکرز کو10 سال مکمل ہونے پر اگلے گریڈ میں ترقی دی ۔ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ملازمین کو ٹائم سکیل اور ڈی پی سی کے ذریعے پروموشن دی جارہی ہے۔کسی ملازم کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے ورکرز کو مبارکباد دی اورکہا کہ وہ مزید دلجمعی سے محکمانہ فرائض انجام دیکر عوامی خدمت کا اعلی معیار قائم کریں۔ کمشنر/ایڈمنسٹریٹرسلوت سعید نے میونسپل کارپوریشن کے دورہ کے دوران میونسپل آفیسرز سے متعلقہ شعبوں کی ورکنگ وپراگریس پر بریفنگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں