فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن نے پہاڑی گرائونڈ سے غیر قانونی اتوار بازار ختم کرادیا۔میونسپل آفیسر ریگولیشن عظمت فردوس کی زیرنگرانی لنڈا/اتوار بازار کا سامان ضبط کر لیا گیا ۔ میونسپل آفیسر نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی بازار قائم نہیں کرنے دیں گے اور ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ضبط شدہ سامان بھی ناقابل واپسی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ روڈ پر غیرقانونی بازار سے ٹریفک کی بلاتعطل روانی میں بھی رکاوٹ تھی اور اب غیر قانونی بازار ختم ہونے سے علاقہ مکینوں وشہریوں نے سکھ کا سانس لیاہے۔دریں اثنا شہریوں اور راہگیروں نے پہاڑی گرائونڈ سے غیر قانونی بازار ختم کرانے پر میونسپل کارپوریشن کی کاوشوں کو سراہا۔
3