میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کی زیرنگرانی میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بعد تین ہفتوں میں ریگولیشن برانچ میں شفافیت اور کارکردگی میں200 فیصد بہتری آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی دیگر برانچز کو بھی ڈیجیٹل کیا جارہا ہے۔شعبوں کی ڈیجیٹلا ئزیشن کا مقصد شفافیت یقینی بنانے کے ساتھ بعض قباحتوں کو دور کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں