میونسپل کارپوریشن ہال میں مینارٹی کارڈ کی تقسیم کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پاکستان کے پہلے چیف منسٹر مینارٹی کارڈ کی تقسیم کی تقریب میونسپل کارپوریشن ہال میں منعقد ہوئی۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 8ہزار مسیحی خاندانوں میں چیف منسٹر منیارٹی کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسیحی خاندانوں کے 25مرد و خواتین میں کارڑ تقسیم کئے گئے۔رکن صوبائی اسمبلی قدسیہ بتول اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فضل عباس نے اقلیتی خاندانوں کے افراد میں کارڈز تقسیم کئے۔ایم پی اے قدسیہ بتول نے کہا کہ مینارٹی کارڈکے تحت سہ ماہی 10ہزار 500 روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری کی حفاظت اور زندگیوں میں بہتری لانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔تمام مذاہب ایک مضبوط لڑی کی مانند ہیں، سبز ہلالی پرچم بھی سفید رنگ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں