میونسپل کمیٹی صفدرآباد کے ریڑھی والوں کو جرمانے

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے روڈ مسجد قیوم کے قریب گنڈیریاں بیچنے والا میونسپل کمیٹی کے ملازموں کے ریڈار پر آنے سے جرمانہ کروا بیٹھا۔جو پیسے بچوں کے لئے گھر میں آٹا ،گھی اور سبزی وغیرہ پرصرف ہونے تھے اسے کمیٹی اہل کار لے اڑے اور غریب منہ دیکھتا رہ گیا۔ اچانک مسجد قیوم کے قریب اسے ایک شخص شفاقت نامی گنڈیریاں بیچتا ہوا نظر آگیا۔500 روپے جرمانہ کر دیا۔غریب شفاقت نے بہت منت سماجت کی مگر لا حاصل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں