میونسپل کمیٹی صفدر آباد سٹریٹ لائٹ کا نظام بحال کرنے میں ناکام

صفدرآباد(نامہ نگار)گلی محلوں میں میونسپل کمیٹی صفدرآبادسرکاری سطح پر سٹریٹ لائٹ کا نظام بحال کرنے میں یکسر ناکام ،شہری کوستے رہ گئے،اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ، اپنی مدد آپکے تحت لوگ گلیوں میں بلب جلانے لگے۔سروے میں شہریوں نے ہمارے نمائند ے کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی عرصہ دراز سے گلیوں میں سٹریٹ لائٹ کا نظام نہیں چلا سکی مگر بات بات پر شہریوں کو قانون کے نام پر جرمانے کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا اور جو کوئی ان سے پوچھتا ہے تو اسے دھمکیاں دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔میونسپل کمیٹی سے کوئی بندہ پوچھے کہ آپ لوگوں نے شہریوں کو کونسی سہولت دی ہے ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں