گوجرہ ( نامہ نگار )میونسپل کمیٹی کی طرف سے بازاروں میں لگائے گئے بیریئر نما سنگل شہریو ں کیلئے پریشا نی کا باعث بن گئے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق میو نسپل کمیٹی گوجرہ کی طرف سے بازارو ں میں رکشہ اور گاڑیو ں کی آ مد و رفعت روکنے کیلئے بیر یئر لگا ئے گئے جن کی جن کی آ ڑ میں بازارو ں کے دا خلی راستو ں میں رکشہ سٹینڈ بن گئے اور ریڑھی چھابڑی کے اڈے قا ئم ہو گئے جس کے باعث شہریو ں کا بازارو ں میں پیدل دا خلہ بھی محال ہو کر رہ گیا میو نسپل کمیٹی افسرا ن نے غیر قا نونی رکشہ اسٹینڈز کے سا منے گھٹنے ٹیک دیئے اور رکشہ ڈرا ئیورو ں کو کسی بھی جگہ اڈا قا ئم کرنے کی کھلی چھٹی دے دی جس پر رکشہ ڈرا ئیوروں نے غیر قا نونی اڈے قائم کرکے بازار بند کر دیئے انکے خلاف میو نسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس کا رروائی سے گریزاں نظر آ تی ہے عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعم سندھو سے مطا لبہ کیا ہے کہ بازارو ں میں لگائے گئے بیریئر ختم کرائے جا ئیں اور انکی آڑ میں رکشہ اسٹینڈز ختم کئے جا ئیں تا کہ خریداری کیلئے آ نے والے شہری آ سا نی سے بازارو ں میں دا خل ہو سکیں ۔
