میٹاکا ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا مبینہ طور پر ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے 20 فی صد تک ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جو تقریباً 16ہزار کی تعداد بنتی ہے۔ ملازمین کی برطرفیوں کا عمل ایک مہینے میں شروع ہو سکتا ہے۔اگر کمپنی رپورٹ کے عین مطابق ملازمین کو نوکری سے فارغ کرتی ہے تو یہ 2022 کے بعد سے یہ ملازمین کو فارغ کرنے کا سب سے بڑا دور ہوگا۔ 2022میں کمپنی کی جانب سے 11ہزار افراد کو نوکری سے نکالا گیا تھا جبکہ اس کے اگلے برس 10ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں