29

میٹرک امتحانات میں نقل نہ کروانے پر بوٹی مافیا کا استاد پر تشدد

ساہیانوالہ(نامہ نگار)چک جھمرہ میں دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل نہ کروانے پر بوٹی مافیا نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے استاد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے متاثرہ ٹیچر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک جھمرہ کے فراز احمد نامی ٹیچر نے تھانہ چک جھمرہ میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سٹی پبلک سکول کے پرنسپل عبد الخالق اور عامر شہزاد اپنے ساتھیوں سے مل کر بچوں کو دسویں جماعت میں نقل نہ لگوانے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنادیا جس پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں