فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیصل آباد عبدالکریم نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں نقل لگانے پر سپرنٹنڈنٹ اور نگران کو معطل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں گورنمنٹ آفاق ہائی سکول 206 گ ب سمندری میں طلبہ کی جانب سے نقل لگانے کی شکایات موصول ہوئیں اور موقع پر موجود ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار علی ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول 550 گ ب تاندلیانوالہ اور نگران محمد اکرم پی ایس ٹی گورنمنٹ پرائمری سکول 207 گ ب سمندری نے طلبہ کو نقل کروانے میں ملوث پائے گئے۔ جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئیں۔ جس پر سی ای او ایجوکیشن نے سپرنٹنڈنٹ اور نگران کو معطل کر کے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دے دیا۔




