29

میٹرک سالانہ امتحان داخلہ فیس تاریخ میں توسیع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب بورڈ نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان میں داخلہ فیس کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین بشریٰ بی بی کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023ء کے لیے داخلہ فیس 25 جنوری 2023ء تک جمع کروائی جا سکتی ہے جبکہ امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ 6 فروری اور ٹرپل فیس کے ساتھ 14 فروری تک جمع کروائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں