میٹرک کا نیا نصاب تیار

لاہور ( بیو رو چیف )نہم جماعت کے بعد دہم جماعت (سیشن 2026تا 2027) کے لیے نیا نصاب تیار کرلیا گیا ہے تاہم اس میں غلطیوں کے خدشے کے باعث پیکٹا نے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔پیکٹا نے کتابوں کے ریوو کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں،ماہرین نے میٹرک کے نئے نصاب کا ریوو شروع کردیا۔میٹرک کی نئی کتابوں کے ریوو کے بعد چھپائی کیلئے پبلشرز کو بھجوائی جائیں گی،نئے نصاب کا ریوو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ہر سال 10 لاکھ امیدوار میٹرک بورڈ کے امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں