میٹرک کے ہزاروں طلبہ رزلٹ کارڈ کے حصول کیلئے خوار

لاہور (بیوروچیف) میٹرک کے ہزاروں ریگولرطلباوطالبات ”رزلٹ کارڈ”کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں، تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاحال ریگولر طلبا کو رزلٹ کارڈ جاری نہیں کیے جا سکے۔ رزلٹ کارڈنہ ملنے سے طلباوطالبات کو کالجز میں داخلہ فارم جمع کروانے میں مشکلات کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے،ریگولرطلباوطالبات ، سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں رزلٹ کارڈ کے حصول کیلئے دھکے کھانے پرمجبور ہیں،میٹرک کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا گیا تھا،نتائج کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد بھی امیدواروں کیلئے کارڈ کا حصول ممکن نہ ہو سکا ۔ سکول سربراہان کابورڈحکام سے جلداز جلد رزلٹ کارڈجاری کرنیکا مطالبہ کیا گیا۔ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ رزلٹ کارڈ کی پرنٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں