59

میٹر ریڈرز عوامی ردعمل سے ڈر گئے

اسلام آباد (بیوروچیف)ملک بھر میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شدید عوامی احتجاج کے بعد کے بجلی فراہمی کے اداروں نے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی جب کہ میٹر ریڈرز نے ریڈنگ کیلیے جانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی تا خیبر بجلی کے بلوں نے آگ لگا دی ہے اور لوگ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں، مشتعل عوام بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر بل نہ بھرنے کا اعلان کر رہے ہیں غریب رو رو کر دہائی دے رہے ہیں جب کہ کچھ علاقوں میں بجلی فراہمی کے اداروں کے اہلکاروں پر تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں