میچ فکسنگ، بھارتی فرنچائز مالک کو 2 سال قید کی سزا

کولمبو (سپورٹس نیوز)سری لنکا کی لنکا ٹی 10 لیگ کی ٹیم ‘گال مارویلز’ کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے جرم میں 2 برس جیل کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا ٹی 10 لیگ میں میچ فکس کرنے پر فرنچائز ‘گال مارویلز’ کے بھارتی اونر کو سری لنکا کی عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔گال مارویلز کے مالک پریم ٹھاکر کو 2 سال جیل کی سزا کے علاوہ 6 ملین روپے ہرجانہ اور 10سال کے لیے کرکٹ کھیل سے معطل بھی کیا گیا ہے۔ سری لنکا کی کینڈی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پریم ٹھاکر جاری تحقیقات میں مدد کیلیے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا موبائل ڈیٹا بھی مہیا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں