میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کا انٹری ٹیسٹ کل ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام اتوار26 ستمبر کو میڈیکل وڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے انتظامی وحفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ کیمپس اور ڈویژنل ماڈل کالج میں سکیورٹی، پارکنگ،والدین کے بیٹھنے،پانی اور واش روم کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے امتحانی سنٹرز پر سول ڈیفنس، ریسکیو ٹیموں سمیت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے موبائل یونٹس تعینات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ امتحانی میٹریل کو انتہائی سکیورٹی کے ساتھ سنٹرز تک پہنچایا جائے۔انہوں نے ڈیوٹی افسران کو ذمہ داریوں کا ادراک کرایا اور کہا کہ انتظامی وحفاظتی اقدامات میں کوئی خلا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں