میڈیکل کالجز میں داخلہ ‘لسٹ جاری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 8104درخواست گزاروں کی بالحاظ میرٹ فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے۔اس میرٹ لسٹ کو اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کے لیے علیحدہ علیحدہ جاری کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو کالج کی الاٹمنٹ میرٹ لسٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ اس کے مطابق، پنجاب کے 32پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں سنٹرلائزڈ ایڈمشن کا عمل ہوگا۔نجی میڈیکل کالجز کا میرٹ 80.3فیصد کے قریب رہنے کی توقع ہے۔ پہلی سلیکشن لسٹ 5فروری کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد امیدواروں کو کالج فیس جمع کرانے اور جوائننگ کے لیے زیادہ سے زیادہ 3دن دیے جائیں گے۔امیدواروں کی سہولت کے لیے تمام میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس کی ہدایت پر سینئر فیکلٹی ممبرز کو داخلوں کے لیے فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔دوسری سلیکشن لسٹ 10فروری کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد مزید داخلوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں