میگھن مارکل کو شاہی روایات یاد آنے لگیں’ شاہی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ اور برطانوی خاندان کی منحرف چھوٹی بہو میگھن مارکل نے اپنے نئے نیٹ فلکس شو میں برطانوی روایات اور شاہی خاندان کے ساتھ گزاری گئی یادوں کا گرمجوشی سے ذکر کیا ہے۔نیٹ فلکس پر کرسمس اسپیشل شو میں میگھن نے شاہی محل میں کرسمس، شاہی خاندان کی میز پر ہونے والی ہلکی پھلکی گفتگو اور برطانوی تہواروں سے متعلق مسکراتے ہوئے یادوں کو تازہ کیا ہے۔میگھن مارکل کے اس شو کے نشر ہونے کے بعد شاہی تجزیہ کاروں نے اسے ممکنہ مصالحت کا پہلا واضح اشارہ قرار دیا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے معلوم ہوتا ہے کہ برسوں کی کشیدگی کے بعد میگھن مارکل شاہی خاندان میں واپسی چاہتی ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ کنگ چارلس اپنے آئندہ سال کے امریکی دورے کے دوران چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کے بچوں سے ملنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں