ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی نے وضاحت کی ہے کہ وہ ممبئی بالی ووڈ میں واپسی آنے کیلیے نہیں آئیں اور نہ وہ بطور اداکارہ دوبارہ واپس آنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ 52 سالہ ممتا کلکرنی 25 برس بعد ممبئی واپس آئی ہیں، انھوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبینہ ڈرگ لیڈر وکی گوسوامی سے تعلقات کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ انکا منشیات کے اسمگلروں سے کبھی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی میں ان لوگوں سے ملی ہوں۔ البتہ یہ درست ہے کہ میرے وکی گوسوامی سے تعلقات تھے۔ تاہم 1996 میں میرے روحانی سفر کا آغاز ہوا اور اسی زمانے میں میری زندگی میں ایک گرو کی آمد ہوئی۔ وکی گوسوامی نے مجھے دبئی جیل سے کال کرکے ملنے کو کہا اور میں ان سے ملی۔ بعد میں 12 برس مذہبی معاملات اور پوجا پاٹ میں گزارے۔
2