میں اب سیاست کا حصہ نہیں ہوں’ ابرار الحق

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں اب سیاست کا حصہ نہیں اور اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت سب جانتے ہیں۔ابرار الحق حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئے جہاں حاضرین نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کیوں چھوڑ دی۔اس سوال کے جواب میں ابرار الحق نے کہا کہ اس تفریحی پلیٹ فارم پر سیاست پر بات نہیں ہونی چاہیے، بعض باتیں واضح اور سب کے سامنے ہیں، اس لیے میں اس معاملے کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اب سیاست میں نہیں ہوں اور سب جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا، میں نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں یہ باور کروا دیا گیا ہے کہ یہ ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا اور کرپشن ختم نہیں ہو سکتی۔ان کے مطابق معاشرے کو اس حد تک مایوس کر دیا گیا ہے کہ اچھے لوگ آگے آنے کے بارے میں سوچتے ہی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں