میں دوست نہیں بناتی’ عائزہ اعوان

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوست نہیں بناتیں۔ایک شو میں بات کرتے ہوئے عائزہ اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی میرا کوئی دوست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں دوست نہیں بتاتی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ویسے تو لوگ ہیں۔۔ جوکہ کہنے کو میرے دوست ہیں، جن کے ساتھ آٹنگ ہوجاتی ہے، کھانے کو چلے جاتے ہیں، کبھی مل لیتے ہیں،لیکن میرا بیسٹ فرینڈ کوئی نہیں ہے۔اداکارہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں