میں زیادہ تر اپنی غلطیوں سے ہی آؤٹ ہوتا ہوں، بابر اعظم

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں زیادہ تر اپنی غلطیوں سے ہی آؤٹ ہوتا ہوں۔کراچی کنگز سے 23 رنز سے شکست کھانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان پشاور زلمی بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے اچھی پرفارمنس کا انتظار کررہا تھاْانہوں نے کہا کہ اچھی اننگز کے بعد میچ نہ جیتا جائے تو اطمینان نہیں ہوتا، پہلے باؤلنگ کرکے پچ کی صورتحال معلوم ہوجاتی ہے، پچ کو جانچنا بھی ایک مہارت ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں