میں منٹو نہیں’ ڈرامہ 18جولائی سے نشرہو گا

کراچی (شوبز نیوز) شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید، سجل علی اور صنم سعید کا انتہائی متوقع میگا سیریل میں منٹ نہیں ہوں کے پریمیئر کی تاریخ سامنے آگئی۔ڈراما سیریل میں منٹو نہیں ہوںکی کہانی خلیل الرحمن قمر نے لکھی ہے، جب کہ ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر، صبا فیصل، صبا حمید، بابر علی، حاجرہ یامین، اذان سمیع خان، نمیر خان، صائمہ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔تاہم اب میکرز نے آخرکار گزشتہ روز تصدیق کی کہ اس سال کے سب سے بڑے سیریل میں منٹو نہیں ہوں کی پہلی قسط، پرائم ٹائم میں 18جولائی کو نشر کیا جائے گا۔میکرز نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ناظرین ہفتے میں سیریل کی دو اقساط سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس سے قبل ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، ٹیزر سے کہانی کا مکمل اندازہ تو نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں