میں منٹو نہیں ہوں’ ڈرامہ میں صائمہ نے بہترین اداکاری کی

لاہور (شوبز نیوز) ہدایت کار ندیم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ صائمہ نے ان کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میں منٹو نہیں ہوں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، ان کے بار بار کہنے پر بھی وہ نہ مانیں تو انہوں نے سید نور کو گزارش کی۔میں منٹو نہیں ہوں کی کاسٹ میں صائمہ کے علاوہ سجل علی، آصف رضا میر، ہمایوں سعید، صبا فیصل، عثمان پیرزاہ اور صنم سعید سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، ڈرامے کو وسط جولائی سے نشر کیا جا رہا ہے۔میں منٹو نہیں ہوں کی اب تک تمام قسطوں کو کافی پسند کیا گیا جا چکا ہے اور شائقین کی جانب سے کرداروں اور اداکاروں کی بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ڈرامے میں صائمہ نے سجل علی کی پھوپھو اور آصف رضا میر کی بہن کا کردار ادا کیا ہے اور شائقین نے ان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کیں۔حال ہی میں ہدایت کار ندیم بیگ نے صحافی ملیحہ رحمن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ڈرامے میں صائمہ خان کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ہدایت کار کا کہنا تھا کہ صائمہ خان انتہائی پروفیشنل اداکارہ ہیں، وہ شوٹنگ سیٹ پر فضول کی باتیں نہیں کرتیں، ان میں زیرو نخرہ ہے، وہ وقت پر شوٹنگ سیٹ پر پہنچتی ہیں۔انہوں انکشاف کیا کہ صائمہ خان شوٹنگ کے دوران صرف اس وقت وقفہ کرتی تھیں، جب انہیں نماز پڑھنی ہوتی تھی اور وہ سیٹ پر ہی نماز پڑھتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں