میں نے شادی نہیں کی۔ انمول بلوچ کی ندایاسر کے دعوے کے بعد وضاحت

کراچی (شوبز نیوز) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی اور یہ کہ ان کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی خبریں درست نہیں۔ ذرائع کے مطابق انمول بلوچ نے انسٹاگرام سٹوری میں اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ آن لائن پھیلنے والی تمام معلومات پر یقین نہ کریں۔اداکارہ نے کسی کا نام لئے بغیر اور کسی کو مینشن کئے بغیر لکھا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی، ان کے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تو انڈسٹری کے تمام افراد کو خود آگاہ کریں گی جب کہ وہ مداحوں کو بھی پہلے بتائیں گی لیکن ابھی ان کی شادی سے متعلق پھیلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔انمول بلوچ نے مداحوں سے اپنی شادی سے متعلق دستیاب آن لائن معلومات پر یقین نہ کرنے کی اپیل بھی کی اور ساتھ ہی ان کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں