میں نے ہمیشہ سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے

کمالیہ (نامہ نگار)ممبر امن کمیٹی تحصیل کمالیہ رانا اسرار خاں اور سینئر صحافی امجد سعید نے سابق ضلع ناظم چوہدری محمد اشفاق کے دفتر میں ان سے ملاقات کی،جہاں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ چوہدری محمد اشفاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہی میرا مشن ہے اور ہمیشہ کو شش کی ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے موثراقدامات کیے جائیں ۔میں نے ہمیشہ سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھا ہے ، نہ کہ ذاتی مفاد کے لیے ۔ میرے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہر وقت کھلے رہے ہیں، اور میری اولین ترجیح یہی رہی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری اور دیرپا حل نکالا جا ئے۔ عوام کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود، اور نوجوان نسل کو بہتر مواقع فراہم کرنا میرے مشن کا حصہ ہیں۔ میں آج بھی اسی جذبے سے سرشار ہوں اور آئندہ بھی اپنی توانائیاں عوامی خدمت کے لیے وقف رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں