میں کسی بھی صورت آپ کو تنہا نہیں چھوڑوں گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی طرف سے منشیات کے خلاف کریک ڈائو ن کی آڑ میں پولیس نے نمبر بازی’ آسان ٹار گٹ اور کوٹہ پورا کرنے کے لیے مسیحی آبادیوں کو نشانہ بنا کر شراب کے پرمٹ ہولڈرز پر 9/B,C کے بوگس مقدمات کے اندراج کئے جس کے خلاف فیصل آباد کے مسیحی سراپا احتجاج ہیں۔ شکایات کو سننے اور اس کے ازالے کیلئے سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کرسچن ٹائون میں کھلی کچہری لگائی اور مسیحوں کی شکایات سنی۔کھلی کچہری میں مسیحی مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ میں سینیٹر عابد شیر علی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے ساتھ مل کر مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت سینٹ میں بھی بات کروں گا۔ سینیٹر خلیل ظاہر سندھو نے کہا کہ پہلے بھی اس سنگین مسئلے پر آر پی او فیصل آباد سے بات کر چکا ہو اب کوشش کروں گا کہ ان کو برائے راست آپ کے پاس لے کر آئوں، انہوں نے کہا کہ میرے علم میں ہے کہ کون سازش کر رہا ہے میں کسی بھی صورت آپ کو تنہا نہیں چھوڑوں گا، ہمیں زیادتیوں کے خلاف اتحاد کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں